اسلام آباد(پی این آئی)نئے قرض پروگرام سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے منصوبے کے تحت ملک بھر کے18 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی ار نے نان فائلرز کےسم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز بنا کر متعلقہ افسران کو بھیج دیئے۔فیلڈ فارمیشنز کو 2023 میں ٹیکس گوشوراے جمع نہ کرنے والوں کا ڈیٹا تیارکرنےکی ہدایت کی گئی ہے ، ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیاہے کہ تمام چیف کمشنرز نان فائلرز کی فائنل فہرست بنا کربھیجیں ۔ایف بی آر کے پاس نان فائلزز کے سم کارڈ کےعلاوہ بجلی کنکشنز کاٹنے کےاختیارات بھی ہیں۔ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے، کارروائی کا آغاز جنوری 2024 میں ہونا تھا جسے اب عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں