واشنگٹن (پی این آئی) امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بارے میں پاکستان میں موجود سفارتخانہ ہی بہتر جواب دے سکتا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پاکستان کی موجودہ صورت حال موضوع بحث رہی۔ صحافیوں نے امریکی سفارت کاروں کی جیل میں عمران خان سے ملاقات، حالیہ الیکشن میں مینڈیٹ کے چوری ہونے کے الزامات سمیت اہم معاملات پر سوالات کیے۔ان سوالات کے جواب میں امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپ نے مجھے اس پلیٹ فارم سے بارہا یہ کہتے سنا ہوگا کہ پاکستان میں حکومت کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام خود کریں گے۔اس موقع پر صحافی نے ترجمان متھیو ملر سےپوچھا کہ امریکی سفارتی اہلکار ظاہر جعفر سے ملنے اڈیالہ جیل گئے جب کہ نزدیک ہی بیرک میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی قید ہیں لیکن اُن سے ملاقات کیوں نہیں کی گئی جب کہ پاکستانی نژاد امریکیوں نے بارہا اس کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اس سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سوال کا جواب پاکستان میں امریکی سفارت خانہ زیادہ بہتر طور پر دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں