لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کو فسادی گروہ قرار دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو فسادی گروہ قرار دیدیا۔

کوئٹہ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں دیے گئےاپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فسادی گروہ کابلوچستان جا کر بھی شہدائے وطن کے ساتھ یک جہتی اور دہشت گردوں کی مذمت کا حوصلہ نہیں ہوا،بلوچستان میں بیٹھ کر غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف بات کرنا سازشی بیانیہ کا تسلسل ہے ،خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی کروڑوں روپے میں فروخت کرنا آپ کا “منصوبہ” تھا جو قوم جان چکی ہے ،امدادی سامان پر علی امین اور ایک ٹک ٹاکر کی تصویر چھاپ کر 9 مئی کے فسادی لشکر نے ایک اور یوٹرن لیا ہے،ججوں کی خلاف ریفرنس بنانے اور ان کی نوکریاں ختم کرانے والے آج عدلیہ کی آزادی پر اپنی سیاسی دکانداری کر رہے ہیں،فساد، انتشار اور 9 مئی کی سوچ کی آگ کو “سیاسی شعور” کہنا بے شرمی کی انتہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close