المناک ٹریفک حادثے میں متعدد ہلاکتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

لکی مروت (پی این آئی) تاجہ زئی کے قریب ٹریفک حادثے میں 6افراد جاں بحق اور 19زخمی ہو گئے۔

تاجہ زئی کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور رکشے میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق تترخیل اور ضلع ٹانک سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close