سینئر صحافی حامد میر کا بہاولنگر واقعے پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینیئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے بہاولنگر واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ایک ظالم نے دوسرے ظالم کو مارا ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا کہ ’’ پنجاب پولیس نے بہاولنگر میں ایک فوجی جوان کے گھر پر چھاپہ مارا اور خواتین پر تشدد کیا جس کے ردعمل میں فوجی جوانوں نے تھانے پر حملہ کر دیا اصولی طور پر حملہ کرنا غلط تھا پنجاب پولیس نے یہ ظلم پہلی دفعہ نہیں کیا یہ ظلم پنجاب کے ہر شہر میں ہوتا ہے یہاں ایک ظالم نے دوسرے ظالم کو مارا‘‘ ۔یادرہے کہ عید کے پہلے روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ بہاولنگر کے تھانہ مدرسہ میں فوج کے درجنوں اہلکاروں نے دھاوا بولا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا ،جس کی ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہیں ۔اس سے قبل اہلکاروں نے ایک حاضر سروس فوجی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close