زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرگیا،

اسلام آباد(پی این آئی)زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرگیا۔۔۔درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک حب میں عیاں پیر کے قریب کھائی میں گرگیا، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زائرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے، جو شاہ نورانی جا رہے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینسیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں، بعض زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے حب کے قریب زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close