عمران خان کی جیل میں اہلیہ سے ملاقات کرا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کی جیل میں اہلیہ سے ملاقات کرا دی گئی۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالا جیل میں اہلیہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کی۔بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے سخت سکیورٹی میں جیل لایا گیا جہاں ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔دونوں کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی اور یہ ملاقات اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر کروائی گئی۔پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے لیکر واپس بنی گالا روانہ ہوگئی۔خیال رہے کہ عمران خان اڈیالا جیل میں قید ہیں اور انہوں نے عید جیل میں گزاری جبکہ بشریٰ بی بی بنی گالا میں قید ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز اڈیالہ جیل کی مسجد میں ادا کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close