وزیراعلیٰ پنجاب کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ، بزرگ خواتین سے متعلق اہم اعلان

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ، بزرگ خواتین سے متعلق اہم اعلان۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کا دن اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کے ساتھ منایا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر لاہور کے بےگھر بزرگوں اور خصوصی بچوں کے اداروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے بچوں کے ساتھ مل کر عید کا کیک کاٹا اور تحائف بھی پیش کیے جبکہ بچوں کو کھلونے اور مٹھائیاں دیں۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اولڈ ایج ہوم بھی گئیں، جہاں بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے احکامات دیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close