ناراض ن لیگی رہنما کا شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کیلئے مسلم لیگ( ن) کے ناراض رہنماؤں سے رابطہ کر لیا۔

 

 

 

 

(ن )لیگ کےسابق رہنمازعیم قادری شاہدخاقان عباسی کی جماعت میں شمولیت اختیارکریں گے،زعیم قادری کو نئی سیاسی جماعت میں اہم عہدہ ملے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زعیم قادری نےنئی سیاسی جماعت میں شمولیت کےلیے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔زعیم قادری نے قریبی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو نئی سیاسی جماعت اورنئی قیادت کی ضرورت ہے،شاہدخاقان عباسی کی جماعت میں جو بھی عہدہ ملے گا اسے قبول کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close