کراچی (پی این آئی)شہر قائد میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خلاف ایم کیوایم پاکستان سندھ اسمبلی پہنچ گئی۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی،قرارداد میں سٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ 50 سے زائد شہری سٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں موت کی ابدی نیند سو چکے ہیں،جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد نوجوان تھے ،ملک کو اس وقت معاشی بحران کا سامنا ہے ، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے ،سٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں زیادہ تر جاں بحق ہونیوالے افراد اپنے گھر کی کفالت کرتے تھے ،شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ،سٹریٹ کرائم سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو سندھ حکومت 50 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں