پی ٹی آئی کے 5 کارکن اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار

رالپنڈی(پی این آئی)عید کے روز احتجاج، 5 پی ٹی آئی کارکن گرفتار۔۔۔راولپنڈی کی اڈیالا جیل کے مرکزی دروازے پر عید کے روز احتجاج کرنے والے 5 پاکستان تحریک انصاف کے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے 6 سے7 کارکن گیٹ نمبر 5 پر جیل کی ویڈیوز بنا رہے تھے۔پولیس نے بتایاکہ ویڈیو بنانے والے کارکنوں کو حراست میں لیکر اڈیالا جیل چوکی منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیرمتعلقہ افراد کا جیل کی ویڈیوز بنانا منع ہے اور اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close