عید پر قیدیوں کو بڑی چھوٹ مل گئی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرعید کے روز قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے ،قیدی اپنے اہل خانہ سے عید کے اگلے روز بھی صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ملاقات کرسکیں گے۔مریم نواز کی ہدایت پر قیدی عید اور عید کے دوسرے روز اہل خانہ کو فون کال بھی کرسکیں گے، اہل خانہ اپنے پیاروں کو ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی دے سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close