چاند نظر آنے کا اعلان نہ ہو تو تراویح پڑھ لیں، ممبر رویت ہلال زونل کمیٹی بلوچستان

کوئٹہ (پی این آئی)رویت ہلال زونل کمیٹی بلوچستان نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔

 

 

کوئٹہ میں رویت ہلال کی زونل کمیٹی کے ممبر نے مساجد کے آئمہ کے نام پیغام دیدیا۔ممبر زونل کمیٹی کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی تصدیق نہ ہوئی ہو اور نمازِ تراویح کا وقت ہوتو تراویح پڑھ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ چاندنظرنہ آنے تک رمضان جاری رہتا ہےتوآئمہ کرام نمازِ تراویح پڑھا لیں۔ممبر زونل کمیٹی نے مزید کہا کہ شہادت موصول ہونے کا باقاعدہ ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ جس نے چاند دیکھا ہو وہ اپنے علاقے کی زونل کمیٹی ، علما کرام یا ڈی سی صاحب کے سامنے پیش ہو کر شہادت دینی چاہئے۔ممبر زونل کمیٹی نے کہاتمام شرعی تقاضے پورے ہونےکے بعد ہی حتمی اعلان کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close