ہمیں چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹی کے ممبر کا اعلان

لاہور (پی این آئی) لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔

جبکہ کراچی میں زونل کمیٹی کے ممبر حافظ محمد سلفی نے بھی کہا کہ ہمیں چاند نظر نہیں آیا تاہم چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ زونل کمیٹی لاہور کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ لاہور کی حد تک تاحال کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو کا کہنا تھا کہ ضلع لاہور میں چاند کی رویت کا وقت 6:29 منٹ سے 7:21 تک تھا،تمام شہادتوں کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے،عیدالفطر کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے،ابھی تک لاہور میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close