شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق نئےچاند کی پیدائش کل رات 11 بج کر21 منٹ پر ہو چکی ہے، آج چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لک کے جنوبی علاقوں میں آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر آج (منگل کی) شام انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے مکمل ہوگی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روز شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں