اسحاق ڈار کو سینیٹ میں اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کیا، جس کے بعد اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعظم ہاؤس سے جاری کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طلب کر لیا ہے اور آزاد سینیٹرز کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دی ہے، اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کی ہے۔بطور چیئرمین سینیٹ اپنے پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں بہت بحران ہے، اس صورتحال میں میرا مقصد ہے پل بناؤں اور ڈائیلاگ کراؤں، بھٹو نے اتفاقِ رائے قائم کیا اور آئین مرتب کیا، اس وقت ملک میں بہت بحران ہے اور سب سے زیادہ بڑا بحران نفرت اور تقسیم پیدا کرنا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو مسترد کیا اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اس لیے میرا مقصد ہے پل بناؤں اور ڈائیلاگ کراؤں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close