زرتاج گل ، علی محمد خان سمیت کن کن رہنمائوں کو پارٹی تسلیم نہیں کرتی؟ شہریار آفریدی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف میں کن رہنماؤں کو پارٹی کا حصہ تسلیم نہیں کیا جاتا ؟ شہریار آفریدی نے نام بتا دیئے۔

انکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو عبرت بننے جارہی ہے ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ حکومت کیخلاف قانونی فورمز کے ساتھ سڑکوں کا بھی رخ کریں گے.6ہائیکورٹ کے ججوں ، کمشنر راولپنڈی سمیت پوری حکومتی مشینری ڈری ہوئی ہے۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں بتادیا کہ ہماری پارٹی کے اندر کے منافق آج کہاں ہیں، تحریک انصاف کے اندر بڑے منافق ہیں وقت آنے پر نشاندہی کروں گا،زرتاج گل، عمرڈار، علی محمد خان، شاندانہ، عامر ڈوگر، زین قریشی ، جنید اکبر سمیت کئی رہنماؤں کو پارٹی تسلیم نہیں کرتی۔

عمران خان سے ملاقات میں بتادیا کہ ہماری پارٹی کے اندر کے منافق آج کہاں ہیں، تحریک انصاف کے اندر بڑے منافق ہیں وقت آنے پر ان کی نشاندہی کروں گا، علی امین گنڈا پورا گراؤنڈ سے اٹھ کر اس مقام تک پہنچا ہے وہ میرا فخر ہے، عمر ایوب، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر بھی میری پارٹی کی عزت ہیں، میں اور علی محمد خان عہدوں کیلئے نہیں آئے مگر منافقوں کو ہم ہضم نہیں ہورہے، اگر میری قربانی نہ ہو، میں نظر بھی نہ آؤں اور فیصلے بھی کروں تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close