پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کر دی، عید کے تین دن ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسافر عیدالفطر کے تینوں دن اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔پاکستان ریلوے کے مطابق اس رعایت کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، عید الفطر کے تین دنوں کیلئے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close