پرویزالٰہی کی اہلیہ نے محسن نقوی پر سنگین الزام عائد کر دیا

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہے۔

گجرات میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی نے پریس کانفرنس کی۔قیصرہ الٰہی کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی آج بھی خلوص دل سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ 70 سال کی عمر میں آج بھی باہمت ہیں جو سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار محسن نقوی کا ہے، چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔ان کا کہنا تھاکہ بہنوں نے نہیں شجاعت کے بیٹوں نے مسحن نقوی کی معاونت سے ناممکن کو ممکن بنادیا، وفاقی اور صوبائی وزیر بننے والے دونوں بیٹوں نے باپ کو ٹشو کی طرح استعمال کیا، سالک حسین نے اڈیالہ میں پرویزالٰہی سے ملنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close