کراچی ( پی این آئی ) سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات کا قلمدان شرجیل انعام میمن کو سونپے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت اطلاعات کا قلمدان ملنے کے باوجود شرجیل انعام میمن کے پاس محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کا قلمدان بھی رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں