پاکستانی عازمین حج کے لئے اہم خبر آگئی

کراچی ( پی این آئی ) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 9 مئی سے قبل از حج فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، پی آئی اے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا اور اس کا اختتام 21 جولائی کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا، اس دوران 20 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوکر 10 جون تک جاری رہے گا، اس دوران 20 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا جب کہ قبل از حج آپریشن کے پہلے روز کراچی، اسلام آباد ، پشاوراور لاہور سے پروازیں روانہ ہوں گی، جن کے ذریعے تقریباً ایک ہزار سے زائدعازمین حجازمقدس روانہ ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی حج اور شیڈول پروازیں جدہ اور مدینہ کیلئے آپریٹ ہوں گی، پی آئی اے اپنے قبل از حج آپریشن میں بوئینگ 777 اور ائیر بس A320 ساختہ طیارے استعمال کرے گا، پی آئی اے کے حج آپریشن کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ ملتان، سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی جب کہ فیصل آباد سے کنکٹینگ پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔