سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق افسران کو ایف بی آر کی اہم ہدایات

اسلام آباد (پی این آئی) ایف بی آر نے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ذاتی حیثیت میں سوشل میڈیا استعمال نہ کریں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایف بی آر افسران کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا سے براہ راست بات چیت یا ملاقات نہیں کر سکتے۔ انہیں کیا گیا ہے کہ صرف ترجمان ایف بی آر ہی میڈیا کے سوالات پر دفتری امور سے متعلق موقف دے سکتے ہیں۔حکم نامے میں افسران کو مزید احکامات دیئے گئے کہ وہ سوشل میڈیا بھی استعمال نہ کریں، ذاتی حیثیت میں افسران سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close