کور کمانڈر ملاقات سےمتعلق بیرسٹر سیف کا بڑا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ کور کمانڈر سے ملاقات کے بارے میں صوبائی کابینہ کے 2 ارکان نے پہلے ہی بتادیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر نے کہا کہ کور کمانڈر سے ملاقات کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام فیصلے اب بھی بانی چیئرمین ہی کرتے ہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کور کمانڈر سے ملاقات کے بارے میں کے پی کابینہ کے 2 ارکان نے پہلے ہی بتادیا تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا فوج کے ساتھ ایک ورکنگ ریلشن شپ ہے، کور کمانڈر کے پاس افطاری کے معاملے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم کور کمانڈر ہاوس نہیں گئے، کور ہیڈ کوارٹرز میں دعوت دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افطار اورخیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ کے لیے بلایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں