عام انتخابات ، شاہد خاقان عباسی پی ٹی آئی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

ویب ڈیسک(پی این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے عام انتخابات 2024 میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2024 میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ان کی نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نئی پارٹی کا نام پاکستان مسلم لیگ کی طرز پر نہیں رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی رجسٹرڈ کرانے کا طریقہ معلوم کرنے الیکشن کمیشن آفس گیا تھا، 4 سے 6 ہفتوں میں نئی پارٹی کی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی، مفتاح اسماعیل، مصطفیٰ نواز کھوکھر نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close