وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری لے آئے

ریاض(پی این آئی)ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیےکے مطابقپاکستان کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور معاشی تعاون پر زور دیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہدکو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنےکی دعوت دی ، سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔اعلامیے کے مطابق باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔دونوں ملکوں کے درمیان 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کو تیزی سے آگے بڑھانےکے عزم کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close