سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد پاکستان میں چاند سے متعلق اہم پیشنگوئی کر دی گئی

ریاض (پی این آئی ) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد پاکستان میں چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیشن گوئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پیر کے روز شوال کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید الفطر منائے جانے کے واضح امکانات ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے، کل بروز منگل 9 اپریل کو پاکستان میں غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہو گی، اس لیے سائنسی آلات کی مدد سے چاند دیکھا جا سکے گا۔ تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں موسم خراب ہونے کے باعث ان علاقوں میں چاند نظر آنا مشکل ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close