لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے نامناسب رویے پر وکیل زاہد محمود گورائیہ کو 6 ماہ قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے جیل بھجنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو سزا کا فیصلہ سنایا ۔
چیف جسٹس نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات اور ان پر جرح مکمل ہونے کے بعد وکیل کو سزا سنائی گئی،پولیس نے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ۔یاد رہے کہ وکیل زاہد محمود گورائیہ نے جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں نامناسب رویہ اختیار کیا تھا،جسٹس سلطان تنویر احمد نے چیف جسٹس کو وکیل کے خلاف توہین عدالت کاروائی کے لئے ریفرنس بھیجا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں