پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عید الفطر پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش سمیت مختلف پابندیاں عائد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق عید الفطر کی چاند رات اور عید کے دنوں میں اسلحے کی نمائش یا ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی ون ویلنگ، گاڑیوں کی ریس، دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ ڈبل سلنسر لگا کرموٹرسائیکل چلانے پرپابندی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں