پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پشاور(پی این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کی 18 مقدمات میں ضمانت 10 مئی تک منظور کرلی۔

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز خان صابی نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے گرفتاری کا خدشہ ہے، اسے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کےلیے راہداری ضمانت دی جائے۔پشاور ہائیکورٹ نے میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close