عید پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، کیسے اور کہاں ہو گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)عید پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، کیسے اور کہاں ہو گی؟وکیل عثمان گل ایڈووکیٹ نے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی عید پر ملاقات کا حکم دیا جائے۔بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے جیل ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی تھی۔

عثمان گل ایڈووکیٹ نے کہا کہ جی، ہم نے اسی عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست دی ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آرڈر پر عمل نہیں ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں، ہم کارروائی کریں گے، عدالتی احکامات کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟ وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی عید پر ملاقات کا حکم دیا جائے، ملاقات کراناجیل حکام کے اختیار میں بھی ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی آمد تک سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے کہا کہایڈووکیٹ جنرل کو بلا لیتے ہیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close