پشاور(پی این آئی) خیبر پختون خوا پولیس نے بشام میں چینی انجنیئرز پر خودکش حملے سے متعلق دوسری رپورٹ وفاق کو اراسال کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی جانچ پڑتال کی بنیاد پر بادی النظرمیں چینیوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی۔ ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجنیئر بھی شامل ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی، وقوعہ سے تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے۔تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی۔ خودکش دھماکے سے متاثرہ بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری۔چینی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے۔ خودکش بمبار کے زیراستعمال گاڑی کے ٹکرے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں