سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم ، ن لیگ میں شدید اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹ انتخابات کے دوران ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مسلم لیگ ( ن ) خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی سے خیبرپختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض کے بعد جواب طلب کر لیا گیا۔ اس حوالے سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں مرکزی قیادت کو آن بورڈ لیا تھا۔ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ اختیار ولی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم پر اختیار ولی نے جوالزامات لگائے ہیں ان کو وضاحت دینی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاج محمد آفریدی کی دستبرداری کے بعد نیاز احمد کو جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا۔ یاد رہے کہ صوبائی ترجمان اختیار ولی نے خیبرپختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض عائد کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close