عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ٹائیگر فورس کی کمان سنبھال لی ، ڈیوٹیاں لگ گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف عید کے بعد احتجاج کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ ممکنہ حکومتی کارروائی کو روکا جاسکے ، جو اس کے اعصاب پر طاری ہے۔

تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اس احتجاج کے لیے ڈنڈا بردار ’’ٹائیگر فورس‘‘ کو بھی تیار کیا جارہا ہے۔ اس سے پی ٹی آئی کی نیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کس موڈ میں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’ٹائیگر فورس‘‘ کی ڈیوٹیاں علیمہ خان کرا رہی ہیں۔یوں انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کے بعد ’’انصاف ٹائیگر فورس‘‘ کی کمان بھی سنبھال لی ہے۔ ویسے تو تحریک انصاف نے دو ہزار گیارہ میں اپنی اٹھان کے چند برس بعد ہی نام نہاد ’’ٹائیگر فورس‘‘ بنا لی تھی۔ تاہم اس کا باقاعدہ اعلان عمران خان نے بطور وزیر اعظم کورونا کے دوران دو ہزار بیس میں کیا تھا۔ تاہم اس کا مقصد بظاہر لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچانا بتایا گیا تھا۔

close