شوال کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)ماہر فلکیات جاوید اقبال نے کہاہے کہ رواں رمضان 29 روزے ہوں گے اور عید سعودی عرب کے ساتھ ہوگی۔

ماہر فلکیات کے مطابق عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔ عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، عید کا چاند 8 اپریل کی شب 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگا۔8 اپریل کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہوگا، نیا چاند پیدا ہوتے ہی فوراً نظر نہیں آتا، 9 اپریل کو سورج غروب ہوتے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی، مطلع صاف ہوا تو چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، پاکستان میں 29 اور سعودی عرب میں 30 روزے ہوں گے۔ پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں عید اس سال ایک ساتھ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں