حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ، پی ٹی آئی عید کے بعد کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد بڑے جلسوں کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلسوں کے ساتھ پرامن احتجاج بھی ہماراحق ہے، جلسہ یا احتجاج پریس کلب یا کسی بھی پبلک مقام پر کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کارکنان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کارکن کسی کو موقع نہ دیں کہ 9 مئی والے ڈرامے کا معاملہ ہو۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غلط مقدمات واپس ہونے چاہئیں، جو غلطی کی گئی اسے ٹھیک ہونا چاہیے۔ عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو انتخابی دھاندلی پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close