پنجاب حکومت نے ایک اور پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 6جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی۔

 

 

 

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کے زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا،شارٹ ٹرم، مڈٹرم، اور لانگ ٹرم بنیادو ں پر انسداد سموگ بارے ایکشن پلان مرتب کیا گیا، فصلوں کو جلانے ، صنعتوں میں غیرمعیاری ایندھن استعمال کرنے پر پابندی کا پلان بھی شامل ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ انسداد سموگ کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی ، سولر پروگرازم کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے،ڈسٹ مینجمنٹ، ٹری پلانٹیشن اور واٹر پلانٹس کی تنصیب کے اقدامات کئے جائیں،ان کا کہناتھا کہ صوبے میں سولر پینلز کی تیاری پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی،صنعتوں سے دھوئیں کے اخراج کے خاتمے کا پلان بھی تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close