زندگی میں صرف ایک افسوس ہے، اسد عمر نے پہلی بار دل کی بات بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پہلی مرتبہ اپنا دل کھول کر رکھ دیاہے اور اپنی ایسی خواہش کا اظہارکر دیا جو کہ پوری نہیں ہو سکی ہے ۔

 

 

 

ایک خصوصی انٹرویو میں اسد عمر نے بتایا تھا کہ ”مجھے زندگی میں صرف ایک ہی افسوس ہے کہ میری کوئی بیٹی نہیں ہے اس کے علاوہ کوئی بھی پچھتاوا نہیں ہے ۔“اسد عمر کا کہناتھا کہ میں ناکامی سے گھبراتا نہیں ہوں ، میرا نتائج پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ، میں درست ترجیحات اختیار کرتا ہوں ، سخت محنت کرتا ہوں اور دیانت داری سے فیصلے کرتاہوں اور اس کے بعد نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ مجھ میں پر اعتمادی بڑے رسک لینے ، سخت محنت کرنے اور بلاآخر حاصل ہونے والی کامیابی سے بڑھتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close