عمران خان نے کن دو لوگوں کیخلاف کیس کرنے کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا۔

 

 

فواد چوہدری پریس کانفرنس کرچکا تھا لیکن وعدہ معاف گواہ بنانے کیلئے پکڑے رکھا، پرویزالہی اور شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو کیسز ختم ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں سنگین الزامات عائد کئے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ لندن پلان کے لیے ججز کو بھی ساتھ ملایا گیا خفیہ ایجنسی نے ججز کی تقرریاں کروائیں۔ اگست میں جب مجھے پکڑا گیا تو پولیس میرے بیڈ روم میں داخل ہوئی وہاں سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے لئے گئے۔ انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو خفیہ ایجنسی نے میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا۔ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلز مین سے گراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔ توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا۔ فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا لیکن اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا۔

 

 

پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو اس کے کیسز ختم ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کو فیصل آباد کیس اور بھٹو کیس بھی یاد ہے۔ قاضی فائز عیسی کو نظر نہیں آرہا کہ لوگ ملٹری جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے ایک اور الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کو مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔ 24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس بہت سے لوگ جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے۔ کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close