عیدالفطر 10اپریل کو ہوگی یا 11اپریل کو؟ چاند کی پیدائش سے متعلق اہم پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

 

 

 

نئے چاند کی پیدائش آٹھ اپریل کو رات گیارہ بجکر اکیس منٹ پر ہوگی۔آٹھ اپریل کو چاند کی عمر انیس سے بیس گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ پچاس منٹ سے زائد ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں، جنوبی علاقوں سمیت ملک کے زیادہ تر مقامات پر اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں