پنجاب حکومت نے اہم افسران وفاق کو دینے سے معذرت کر لی

لاہور ( پی این آئی)پنجاب حکومت نے اہم افسران کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب نے دو اہم افسران کو ریلیو کرنے سے معذرت کرلی ہے ان میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو جب آئی جی اسلام آباد لگایا گیا تو پنجاب حکومت نے انہیں ریلیو کرنے سے انکار کیا اور وفاق سے درخواست کہ صوبے سے وفاق کے افسران کا تبادلہ کرنا ہے تو پنجاب حکومت کو پہلے اعتماد میں لیا جائے، افسران کی تبدیلی سے اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں کرنا ہوتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کوپی سی بی میں لے جانا چاہتے ہیں تاہم پنجاب حکومت نے انہیں پی سی بی میں رپورٹ کرنے سے روک دیا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اہم پراجیکٹ چل رہے ہیں اس لیے سیکرٹری کو فوری تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close