سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا ؟ تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹر علی ظفر سینٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار ہوں گے، سینیٹر عون عباس بپی کو تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جائے گا، چیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی نے ان ناموں کے اعلان پارٹی کے قائد عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کوخیبرپختونخواہ کے الیکشن ملتوی نہیں کرنے چاہیئے، آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی جماعت کو اس کی جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دیں گے، کے پی اپوزیشن کی 17 سیٹیں ہیں اور وہ مزید 30 سیٹیں مانگ رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں