اغوا کی وارداتیں بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں؟ خورشید شاہ نے صحافیوں کی کلاس لے لی،

کراچی(پی این آئی)اغوا کی وارداتیں بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں؟ خورشید شاہ نے صحافیوں کی کلاس لے لی۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے استفسار کیا ہے کہ صحافی اغوا کی وارداتوں کا معاملہ بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں؟سکھر میں میڈیا سے گفتگو میںصحافی نے خورشید شاہ سے سنگرار سے ڈھائی سال پہلے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ پریا کماری کی عدم بازیابی پر سوال کیا۔خورشید شاہ نے جواب دیا کہ صحافی اغوا کی وارداتوں کا معاملہ بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں؟

آپ کو پریا کماری آج ڈھائی سال بعد کیوں یاد آئی ہے؟انہوں نے کہا کہ صرف پریا کماری اغوا نہیں ہوئی اور بھی کئی واقعات ہوئے ہیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سولر پلیٹ کے ذریعے 300 یونٹس مفت بجلی کا وعدہ پورا کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل عدالتیں بھی خط لکھ رہی ہیں، یہ کون کروا رہا ہے؟ کیا اس میں عالمی قوتیں بھی ملوث ہیں یا نہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومتیں نہیں جاتیں، لیکن ملک کی بدنامی ضرور ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم کی قسط ملنے سے ہمیں عارضی طور پر ریلیف تو مل جائے گا، لیکن ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ہمیں مستقل حل نکالنا ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں