سیاسی کمیٹی کی تشکیل، علی محمد خان کا شدید ردعمل

اسلام آباد(پی این آئی) سیاسی کمیٹی کی تشکیل، علی محمد خان کا شدید ردعمل۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان نے سیاسی کمیٹی کی تشکیل پر ردعمل دے دیا۔ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ چھپ کر جان بچانے کے بجائے ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کمیٹی میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل خواتین اس کمیٹی کا حصہ نہیں، کمیٹی میں خواتین کو مناسب نمائندگی دی جانی چاہیے تھی جو مجھے نظر نہیں آئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی میں سندھ، بلوچستان اور کشمیر کو نمائندگی نہیں دی گئی جبکہ اس کمیٹی میں غیر مسلم کمیونٹی کو بھی نمائندگی دی جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ لال ملہی مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، کمیٹی میں نور الحق قادری کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی کمیٹی میں شہریار آفریدی کو ہونا چاہیے، فردوس شمیم نقوی اور عامر ڈوگر کو کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں 14 کے بجائے 20 یا 25 ممبران بھی ہوجائیں تو مضائقہ نہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں