وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کی موجیں لگ گئیں، کتنی اضافی تنخواہیں ملیں گی؟ ہوشر با انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کی موجیں لگ گئیں، کتنی اضافی تنخواہیں ملیں گی؟ ہوشر با انکشاف۔۔۔ ہچکولے کھاتی معیشت اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج سے قبل وزیراعظم آفس کے افسران کیلیے 4 اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔ ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کیلیے واشنگٹن روانگی سے چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم آفس کے افسروں کو 4تنخواہیں دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان افسروں کیلیے یہ اعزازیہ اضافی کام کرنے پر منظور کیا گیا ہے،حکومت نے اپنی تشکیل کے صرف ایک ماہ بعد سرکاری افسروں کیلیے انعامات کی منظوری دی ہے۔انعام کی ادائیگی بینکوں سے 23 فیصد شرح سود پر قرض لے کر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے 1 سے 16 کے پے سکیل پر خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم آفس کے اہلکاروں کیلیے2 تنخواہوں کی بھی منظوری دی، جس سے صرف 2 ماہ میں انہیں ملنے والے انعامات کی تعداد 5ہو گئی،سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی وزیراعظم آفس کے ملازمین کو 3 تنخواہیں بطور انعام دی تھیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 4 تنخواہوں کی منظوری بطور چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کی۔

رپورٹ کے مطابق یکمشت 4تنخواہوں کی ادائیگی کی تجویزوزیر اعظم آفس کی جانب سے آئی جس کی شہباز شریف نے منظوری دی، وزیراعظم نے گریڈ 17 سے 21 تک کے افسروں کیلیے سابق نگران وزیراعظم کی منظور کردہ3 تنخواہیں بحال کر کے1 ماہ کی تنخواہ کا اضافہ کر دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close