لاہور(پی این آئی)علی امین گنڈاپور کو مریم نواز سے سیکھنے کا مشورہ۔۔۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھیں۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 10 سالہ حکومت میں کے پی ایک ہزار ارب سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے، خیبر پختونخوا میں ان کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں، یہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے 10 ہزار مستحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا، اب معذرت کر لی، انہوں نے اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوٹرن لیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا، 50 لاکھ گھروں کے نعرے کو سیاسی نعرہ قرار دیا تھا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ مریم نواز سے متعلق تعصب اور بغض کا اظہار کر سکتے ہیں، مریم نواز نے رمضان پیکج کے تحت 64 لاکھ خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا۔ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے 10 ہزار مسیحی خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی، وزیر اعلیٰ ہنجاب نے 700 ہندو خاندانوں میں بھی امداد تقسیم کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں