عمران خان جیل سے باہر کیسے آسکتے ہیں؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سزائیں معطل ہو گئیں تو وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں تاہم ان پر کیسز برقرار رہیں گے۔

 

 

 

رانا ثناءاللہ کا ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک ہفتے میں 31 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ عمران خان پر توشہ خانہ کا الزام درست ہے، سیاسی بحران ختم کرنے کا نام نوازشریف اور رکاوٹیں ڈالنے والی تحریک انصاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بحران پنجاب کی سطح پر نہیں، قومی سطح پر ہے۔ اس بحران کو حل کرنے کیلئے قومی سطح پر کردار ادا کرنا چاہئے، تمام لوگ مل کر نہیں بیٹھیں گے تو ملک سے بحران ختم نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close