پرائیویٹ سکولوں میں بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھرمیں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز میں عیدالفطر کی 10 تا 14 اپریل چھٹیاں ہوں گی ۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے عید الفطر کے بعد بروز پیر 15 اپریل 2024 سے ریگولر شیڈول کے مطابق کھل جائیں گے ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور خیبرپختونخواہ حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی جبکہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ سیکشن آفیسر ویلفیئر صفدر شبیر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں