پی ٹی آئی نے ججز کو دھمکی آمیز خطوط حکومتی سازش قراردیدیے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ججزکو دھمکی آمیز خطوط بھیجے جانے کو حکومتی سازش قرار دے دیا۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ دھمکی آمیز خطوط کی فوری اور جامع تحقیقات کی جائیں۔خطوط کی ترسیل ججزکو خوف زدہ کرنے کی کوشش ہے، ججز کو بھیجے گئے خطوط کا مقصد فیصلوں پر اثر انداز ہونا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ججز کو زہریلے مواد اور دھمکی آمیز خطوط حکومتی سازش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close