لاہور(پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاسوں کا ہرماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں شہباز شریف کوملکی مجموعی امن وسلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہرماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور وزارت داخلہ کو صوبائی انسداد دہشتگردی محکموں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکیورٹی ایس او پیزکے باقاعدگی سے آڈٹ کیلئے جامع لائحہ عمل بنایا جائے۔ان کا کہناتھا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں