انسانی ترقی کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

لاہور(پی این آئی)سابق نائب وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ پاشا کے مطابق انسانی ترقی کی فہرست میں پاکستان زمبابوے اور ہیٹی جیسے ممالک سے بھی پیچھے رہ گیا، ملک مسلسل قرض کے جال میں پھنستا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مزید انسانی تباہی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق نائب وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے کہ جو انسانی ترقی میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور اب جبکہ ملک مسلسل قرض کے جال میں پھنستا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مزید انسانی تباہی آئے گی، وہ عالمی بینک کے تحت منعقد کیے گئے پاکستان معاشی گول میز سیمینار سے خطاب کررہی تھیں جس میں دنیا بھر میں انسانی ترقی کے حوالے سے 203-24 کی رپورٹ پر روشنی ڈالی گئی۔اقوام متحدہ کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیٹی اور زمبابوے جیسے افریقی ممالک میں انسانی ترقی کی فہرست میں پاکستان سے آگے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گوگل کے روایتی سرچ انجن کے مقابلے میں اے آئی سرچ زیادہ مہنگی ہے، تو اس پر فیس لینا اخراجات کو پورا کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے جدید ترین جنریٹیو ماڈلز استعمال ہو رہے ہیں جو بہت مہنگے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close